سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد قانونی پیچیدگیوں کا شکار
منگل 7 جولائی 2015 20:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن سے متعلق مجوزہ بل پر وزارت قانون نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں جبکہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن مرحلہ وار کروانے کے لئے الیکشن کمیسن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لی اہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا حکم دیا تھا مگر احکامات کے باوجود حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی بھی نہیں کر سکتی ہے اور اب جو بھی حکومت کی طرف سے ارسال کیا گیا ہے اس بل پر وزارت قانون نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔(جاری ہے)
وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق بغیر قانون سازی کے نہ ہی جماعتی بنیادوں پر ہو سکتے ہفیں اور نہ ہی غیر جماعتی بنیادوں پر انعقاد ممکن ہے۔
وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بلدیاتی الیکشن بغیر قانون کے کرائے جاتے ہیں تو اس صورت میں عذرداریوں کی صورت میں انہیں ٹمٹانے میں مشکلات ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے وزارت قانون یہ ذمہ داری لینے کے لئے تیار نہیں ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کے لئے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.