ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ”نو اسکیپ“ 26اگست کو ریلیز ہوگی

بدھ 8 جولائی 2015 11:44

ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ”نو اسکیپ“ 26اگست کو ریلیز ہوگی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھری فلم نو اسکیپ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ مرکزی کردار میں اداکار اوون ولسن جلوہ گر ہوئے ہیں۔کہانی ہے امریکی گھرانے کی جو چھٹیاں منانے تفریحی مقام پر جاتا ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن یہاں آنا ان کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔ علاقے میں چل رہی ہوتی ہیں سیاسی جھڑپیں، جیک اور اس کا گھرانہ باغیوں کے چنگل میں پھنس جاتا ہے اور ان کیلئے جانیں بچانا مشکل ہوجاتا ہے ۔کس طرح یہ خاندان سفاکوں کے چنگل سے بچ نکل کر واپس گھر کو لوٹ سکے گا یہی ہے نو اسکیپ جس پر سے 26 اگست پردہ اٹھے گا۔

متعلقہ عنوان :