کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 11:52

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کیا ہے. الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوام کی رائے لی جائے.

(جاری ہے)

انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےججز پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے اور عوامی ریفرنڈم کروایا جائے. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز آپریشن پر وزیر مملت عبد القادر بلوچ کا حالیہ بیان جھوٹا اور بے بنیاد ہے. انہوں نے کہا کہ رینجرز آپریشن پر عوامی مینڈیٹ کیوں حاصل نہیں کیا جا رہا. انہوں نے مطالبہ کیا کہ ججز کی کمیٹی رینجرز آپریشن پر عوام کا ریفرنڈم کروائے.