سپین: بیلوں کی9روزہ سالانہ دوڑکے پہلے دن11افرادزخمی

بدھ 8 جولائی 2015 12:56

سپین: بیلوں کی9روزہ سالانہ دوڑکے پہلے دن11افرادزخمی

پیمپلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء)سپین میں بیلوں کی نو روزہ ریس کے پہلے ہی دن گیارہ افراد ہسپتال پہنچ گئے،سان فرمین فیسٹول کا آغاز آسمان پر روشنیاں بکھیرنے سے ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیمپ لونا میں سالانہ فرمین کے روایتی میلے میں شریک ہزاروں افراد نے سفید ٹی شرٹس اور ٹراوٴزرز پہن رکھے تھے۔اس میلے میں لوگ شہر کی تنگ گلیوں میں بیلوں کے آگے دوڑتے نظر آتے ہیں،ان کے پیچھے چھ لڑاکا بیل ان کو مزید تیز بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں۔آٹھ سو چھیالیس میٹر طویل فاصلے کے دوران لڑاکا بیل بھاگنے والوں کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔اس دلچسپ فیسٹیول میں شرکت کے لیے ہزاروں سیاح یورپ، آسٹریلیا اور امریکا سے ہر سال سپین کا رخ کرتے ہیں۔