پاکستان میرا وطن ہے، وہاں کو لوگوں کی مدد کرنا میرا فرض ہے : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جولائی 2015 21:21

پاکستان میرا وطن ہے، وہاں کو لوگوں کی مدد کرنا میرا فرض ہے : نوبل انعام ..

اوسلو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 جولائی 2015 ء) ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے، وہاں کو لوگوں کی مدد کرنا میرا فرض ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوسلو میں اقوام متحدہ کے تحت جاری تعلیمی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مابین ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم کا ملالہ سے کہنا تھا کہ اگر وہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں تو انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کا اپناوطن ہے اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے لوگوں کی مدد کریں۔