سندھ حکومت کیساتھ جو بھی کرپٹ آفسران کام کررہے ہیں ، ان کیخلاف نیب اور ایف آئی اے کی کاروائیوں کی حمایت کرتے ہیں، جلال محمود شاہ

بدھ 8 جولائی 2015 23:06

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015) سندھ حکومت کیساتھ جو بھی کرپٹ آفسران کام کررہے ہیں ، ان کیخلاف نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے کی جانیوالی کاروائیوں کی حمایت کرتے ہیں اور کروڑوں روپے کرپشن میں ملوث آفسران سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لیا جائے ،یہ بات سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے ٹنڈومحمدخان کے علاقے ٹنڈو سائیں داد میں مرکزی رہنماء پیر خلیل اﷲ جان سرہندی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانیوالے افطار ڈنر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ سندھ کی موجود حکومت نے گذشتہ سات سالوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، سندھ کے تمام محکموں تعلیم ، صحت ، ورکس اینڈ سروس ، روینیو ، بلدیات ودیگر محکموں میں اربوں رپوں کی کرپشن کی جاچکی ہے ، ان تمام محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں اور تبادلوں پر سرعام رشوت لی جارہی ہے ، حلقہ بندیوں کے نام پر دھاندلی کا آغاز کردیا گیا ہے ، سندھ کی موجودہ برسر اقتدار پارٹی نے اپنے رہنماؤں کی فرمائش پر حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ، بلدیاتی انتخابات کو متنازعہ بنادیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں کی گئی کاروائیوں سے کسی حد تک کراچی میں امن قائم ہو ا ہے ، کراچی پر ایک دہشت گرد ٹولے کا قبضہ ہے ، سندھ امن ، محبت اور بھائی چارگی کی سرزمین ہے ، یہاں انتہا پسندی کو فروغ دے کر بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ، لیکن سندھ کے حکمرانوں نے اسے کنگال کردیا ہے ، کرپشن کے ذریعے سندھ کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ بیرون ملک بینکوں میں بھیجاجارہا ہے ، جبکہ سندھ کا ہر شہر و دیہات کھنڈرات کے منظر پیش کررہا ہے ، سندھ کی عوام اب پیپلز پارٹی سے بیزار آچکی ہے ، یہی وجہ ہے کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سندھ کی عوام سے رابطہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، سندھ کے ہر اضلاع سے ہمیں آواز دی جارہی ہے اور ہم سندھ کی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی ایک نئے اتحاد کے ساتھ میدان میں نکلے گی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تاریخی شکست دے گی ، انہو ں نے کہاکہ ٹنڈومحمد خان کی میر منور کالونی کے رہائشیوں کو قبضہ مافیہ خالی کرانا چاہتے ہیں ، اگر ایسا ہوا تو ہماری پارٹی رہائشیوں کا بھرپور ساتھ دے گی ، اس موقع پر تقریب سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنماء پیر خلیل جان سرہندی ، ڈاکٹر دودو مہری ، سید بشیر شاہ ، سید غلام شاہ ، نیاز خاصخیلی ، ناظم نارو ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :