مصباح الحق کامیاب ترین ملکی ٹیسٹ کپتان بن گئے

جمعرات 9 جولائی 2015 11:12

مصباح الحق کامیاب ترین ملکی ٹیسٹ کپتان بن گئے

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9جولائی۔2015ء) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں۔ کیریئر کے دوران 18ویں ٹیسٹ اور7ویں سیریز میں فتح کے بعد انہوں نے عمران خان اور جاوید میانداد کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے جو انفرادی طور پر 14 فتوحات حاصل کر سکے تھے ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے 2010ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی اور مسلسل 5 سال کے دوران 18 فتوحات حاصل کیں جبکہ 11 میچز ہارنے والے قائد نے 10 بلا نتیجہ میچز بھی کھیلے ۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے 15 ٹیسٹ سیریز کھیلیں جن میں سے 7 میں انہیں فتح حاصل ہوئی اور 3 میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 5 سیریز برابری پر ختم ہوئیں ۔