منیشا لامبا اور لیام شادی کی خوشی میں گرینڈ پارٹی دیں گے

جمعرات 9 جولائی 2015 14:27

منیشا لامبا اور لیام شادی کی خوشی میں گرینڈ پارٹی دیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا اور لیام تھارم اپنی شادی کی خوشی میں گرینڈ پارٹی دیں گے، دونوں کی شادی 6 جولائی کو سادہ سی تقریب میں ہوئی تھی۔ منیشا لامبا اور لیام نے طویل عرصے تک دوستی کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم شاہد کپور کی میرا راجپوت کے ساتھ شادی کی وجہ سے منیشا اور لیام کی شادی کو کوئی کوریج نہ مل پائی۔

(جاری ہے)

اگرچہ دونوں شادیاں ایک ہی روز ہوئی لیکن میڈیا کو منیشا کی شادی کی خبر ہی نہ ہوئی۔ منیشا اور لیام نے خود بھی میڈیا اور بالی ووڈ کو اس شادی کی خبر نہ ہونے دی۔ شادی کی تقریب میں صرف دونوں کے قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے۔ اب دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی میں جلد ہی گرینڈ پارٹی دی جائے گی جس میں بالی ووڈ کے تمام ستاروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔منیشا لامبا گزشتہ 8 سال سے بالی ووڈ کا حصہ ہیں تاہم انہیں زیادہ کامیابی نہیں مل پائی ہے