Live Updates

پیپلزپارٹی کے مزید 25اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ،اکٹرفردوس عاشق اعوان کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

جمعرات 9 جولائی 2015 14:54

پیپلزپارٹی کے مزید 25اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ،اکٹرفردوس ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی2015ء) .پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر سمیت مزید 25رہنماﺅں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے اور اس کے لیے رہنماﺅں کے تبادلے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے 25اراکین کی پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے اور ان رہنماﺅں میں پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری طارق گجر، چوہدری صدیق گجر، رانا فیصل رﺅوف اور چوہدری سعید گجر کے نام شامل ہیں ۔

ذرا ئع نے بتایاکہ ان رہنماﺅں کے پی ٹی آئی کی ایک اعلیٰ شخصیت سے رابطے ہیں اور شمولیت کا اعلان کسی مناسب موقع پر کردیاجائے گاجبکہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیاجارہاہے جن کا استعفیٰ بلاول بھٹوزرداری نے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :