تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک
جمعرات 9 جولائی 2015 16:33
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) افغان حکومت نے دعوی کیا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اوران کا ساتھی گل زمان ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے ،ملکی و غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کی موجودگی پر ایک خفیہ اور دشوار علاقے میں امریکی ڈرون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں55 دہشت گرد ہلاک ہوئے ،اس حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سابق ترجمان اور اہم کمانڈر رہنما شاہد اللہ شاہداور اس کا قریبی ساتھی گل زمان بھی مارا گیا ہے،افغان انٹیلی جنس کے مطابق شاہد اللہ شاہد سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی ،پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب افغان طالبان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کے بعد جاری مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد کے بعد افغان حکومت اور طالبان کو ایک میز پر اکٹھا کیا گیا ہے اور افغانستان میں امن و خوشحالی کیلئے دونوں اطراف سے مثبت پیغام بھی ملا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان میں جاری مذاکرات میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم طالبان رہنما شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کے سابق ترجمان شاہداللہ شاہد کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے ،اس ہلاکت پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں کوئی اثر نہیں پڑے گا،انہوں نے کہا کہ شاہد اللہ شاہد نے افغان فرار ہونے کے بعد داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی،افغان حکومت اور طالبان داعش کے خلاف ہیں،افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے افغان طالبان کوکافی جانی نقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ بھارت داعش کی مالی معاونت کررہا ہے اور خطے میں داعش کو مختلف ممالک میں پھیلانے میں مدد کررہا ہے تاہم خطے کے تمام ممالک سمیت پاکستان اور افغان طالبان بھی داعش کے خلاف ہیں،افغانستان میں داعش کے اہم رہنما شاہداللہ شاہد کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.