ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ چیک کھلاڑی کے نام رہا

جمعہ 10 جولائی 2015 11:36

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ چیک کھلاڑی کے نام رہا

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جولائی۔2015ء) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سائبر نے جیت لیا ، فرانس میں جاری سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں شرکاء نے برتری حاصل کرنے کے لیے خوب پھرتیاں دکھائیں ۔

(جاری ہے)

ایبی وائل سے لی ہاورے تک 191.5 کلومیٹر پر مشتمل کا فاصلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سٹائبر نے 4 گھنٹے 53 منٹ 46 سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا ۔ سلواکیا کے پیٹر ساگن نے 2 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبورکی ۔ فرانسیسی سائیکلسٹ برائن کوکوارڈ نے تیسری جبکہ جرمنی کے جون ڈیگنکولب کی چوتھی پوزیشن رہی ۔ جرمنی کے ٹونی مارٹن کندھے کی انجری کے باعث چھٹے مرحلے سےباہر ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر ریس میں ٹاپ پوزیشن پر ٹونی مارٹن کا راج برقرار ہے ۔