پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

جمعہ 10 جولائی 2015 12:10

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ہفتہ کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 15 جولائی کو پالے کیلی، تیسرا میچ 19 جولائی، چوتھا میچ 22 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز انتہائی دلچسپ رہی تھی، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دی تو آئی لینڈرز نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کر دی، تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ دیا اور اس نے میزبان ٹیم کو زیر کر کے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔