ائیر چیف مارشل سہیل امان نے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان نیشنل اکیڈمی کا افتتاح کردیا

جمعہ 10 جولائی 2015 12:13

ائیر چیف مارشل سہیل امان نے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان نیشنل اکیڈمی کا افتتاح کیا، اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،پاکستان نیشنل اکیڈمی تمام کھلاڑیوں کو ایک چھت تلے رہائش، سامان اور تربیت کی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اچھے کھلاڑیوں کو بیرون ملک دورے بھی کروائے گی، اور غیرملکی کھلاڑیوں اور کوچز کو تربیت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیشنل اکیڈمی میں ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا جائے گا۔