ایشز سیریز ، آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 264 رنز بنا لئے

جمعہ 10 جولائی 2015 12:23

ایشز سیریز ، آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 264 رنز بنا لئے

کارڈف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جولائی۔2015ء) ایشز سیریز کارڈف ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو تیس رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 264 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

کارڈف ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے پہلے 430 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ جو روٹ 134 اور معین علی 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مچل سٹارک نے 5 بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 264 رنز بنائے ۔ شین واٹسن 29 اور نیتھن لیون 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ، انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے 2 بلے بازوں کو آئوٹ کیا ۔