وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی‘ دونوں ممالک متنازعہ امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں‘ دونوں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون پر متفق ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے نریندر مودی نے قبول کرلیا ‘ دونوں وزراء اعظم نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی ہے‘ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم او زمیں جلد ملاقات اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی بھارتی ہم منصب سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کی میڈیا کو بریفنگ

جمعہ 10 جولائی 2015 12:58

وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی‘ ..

اوفا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی‘ دونوں ممالک متنازعہ امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں‘ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون پر متفق ہیں‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے نریندر مودی نے قبول کرلیا ہے‘ دونوں وزراء اعظم نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی ہے‘ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز میں جلد ملاقات اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جمعہ کو روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ نے مشترکہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات میں طے پانے والے امور کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزراء اعظم کی ملاقات میں باہمی تعاون اور خطے کے امور زیر بحث آئے۔ نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں ممالک متنازعہ امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متفق ہیں اور دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں۔ دونوں وزراء اعظم نے ملاقات میں خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ پ