خیرپور ‘ قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی، 25مسافر زخمی

جمعہ 10 جولائی 2015 14:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) خیرپور میں قومی شاہراہ پر بس اْلٹنے سے 25مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے قصور جانے والی مسافر بس خیرپور میں قومی شاہراہ پر خانپور جونیجا کے مقام پر اْلٹ گئی حادثہ خستہ حال سڑک اور بس کی تیز فتاری کے باعث پیش آیا حادثے کے نتیجے میں 6خواتین سمیت 25مسافر زخمی ہوگئے ہیں جنھیں سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :