خیرپور :زکوٰة وعشر کمیٹی کی جانب سے مستحقین میں گزارا الاؤنس کے اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کیے جائیں گے

جمعہ 10 جولائی 2015 16:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایات پرضلع زکوٰة و عشر کمیٹی خیرپور کی جانب سے ضلع بھرکے 4265 غیریب اور مستحق مرد و خواتین میں 6000 ہزار روپے فی کس گزارا الاؤنس کے اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کیے جائیں گے ضلع کے تمام تعلقوں کے مستحق افراد میں کارڈز مرحلہ وارشیڈول کے مطابق سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں دیے جائیں گے سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ٹو ریاض حسین وسان نے کہا کہ حکومت سندھ غریب اور بے سہارا افراد کی مالی مدد کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ذاتی دلچسپی کے باعث مستحق افراد میں اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ سے پیسے نکلوانے کے لیے جدید نظام جلد متعارف کرایا جائے گا چیئرمین ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی محمد سلمان کٹوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور میں4265 غریب اور مستحق مرد و خواتین میں شہید بے نظیر بھٹو اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کیے جائیں گے ضلع کے آٹھوں تعلقوں کے مستحق اور غریب افراد میں کارڈ ز کی تقسیم صاف و شفاف طریقے سے کی جائے گی جبکہ آج تعلقہ خیرپور کے تقریباً600 مرد خواتین کو اے ٹی ایم کارڈ دیے جائیں گے تقریب سے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام حسین مغل ، ممبر زکوٰة و عشر کمیٹی عزیز گاہو،عبدالستار منگی،سلیم ٹانوری ،رمیز سومرو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ ،ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کی کاوشوں کے باعث غریب اور مستحق افراد میں گزارا الاؤنس کے سلسلے میں اے ٹی ایم کارڈ دیے جارہے ہیں جو قابل ستائش عمل ہے اس موقع پر مسماةنظیراں،مسمات غلام صغرا،مسمات زرینہ خاتون اور دیگر کو اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے گئے ۔