ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ محکمے تمام تر انتظامات وتیاریوں کے ساتھ ہائی الرٹ ہیں، نور الامین

جمعہ 10 جولائی 2015 20:48

فیصل آباد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ءموجودہ موسم برسات میں ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ محکمے تمام تر انتظامات وتیاریوں کے ساتھ ہائی الرٹ ہیں۔یہ بات ڈی سی اونورالامین مینگل نے موسم برسات میں بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے سے متعلق انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے لہذا واسا،ٹی ایم ایز،پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ محکمے ایمرجنسی ڈیوٹی کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں اور بارشوں کی صورت میں پانی کے فوری اخراج کے لئے تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان باردوباراں کے دوران سڑکوں پر گرنے والے درختوں کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور شہر کے کسی حصہ میں بھی گندی یاتعفن نظر نہیں آناچاہیے ۔ڈی سی او نے فیسکو حکام سے کہا کہ وہ بجلی تنصیبات کی حفاظت کریں اور خدانخواستہ تاریں ٹوٹنے یا کھمبہ گرنے پر فوری رد عمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کمزور اوربوسیدہ عمارتوں کے مالکان بھی احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر عمل کریں

متعلقہ عنوان :