الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جولائی 2015 22:56

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر اور اسسٹنٹ کمیشنر کو بھی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب میں 777 ریٹرننگ افسران اور 1554 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں 316 ریٹرننگ افسران اور 551 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔