پاک بھارت وزراء کی محض ملاقات، تعلقات میں بہتری نظر نہیں آ رہی ، چوہدری شجاعت

، نواز مودی محض ہاتھ ملائینگے بیٹھیں گے اور کچھ نہیں،سندھ کا مسئلہ امن وامان کا نہیں سیاسی ہے ،، کالا باغ ڈیم اسی سال بنے گا ، توانائی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم بنانا ہے نیشنل ایکشن پر فوج عملدرآمد کر رہی ہے حکومت نہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 10 جولائی 2015 23:05

پاک بھارت وزراء کی محض ملاقات، تعلقات میں بہتری نظر نہیں آ رہی ، چوہدری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سندھ کا مسئلہ امن وامان کا نہیں سیاسی ہے ، پاک بھارت وزراء اعظم محض ہاتھ ملائینگے بیٹھے گئے اور کچھ نہیں ، مجھے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے، کالا باغ ڈیم اسی سال بنے گا ، توانائی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم بنانا ہے نیشنل ایکشن پر فوج عملدرآمد کر رہی ہے حکومت نہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے کرپٹ عناصر چھوٹی ہو یا بڑی ساری پکڑنی چاہیے ان کا اوپن ٹرائل میڈیا کے سامنے ہونا چاہیے چاہے ہم سے آغاز کریں عدالتوں کو 150کیسوں کی روزانہ صبح سے شام تک سماعت ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کا روس میں ملاقات مضح ہاتھ ملانے کا ہے اکٹھے بیٹھے ہونگے اس کے علاوہ کچھ نتیجہ نہیں ہوگا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر نظر نہیں آرہا ہے دونوں ملکوں کی مذاکرات میں کوئی ٹیک اپ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی لاء اینڈ آرڈر کا نہیں سیاست کا مسئلہ ہے کراچی صورتحال کو کنٹرول کیاجاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو چاہیے کہ اپنے گناہ گاروں کو مجرم قرار دے اس کے علاوہ ایم کیو ایم میں بہت سارے اچھے لوگ موجود ہی ں ایم کیو ایم بی بی سی کیخلاف عدالت میں مقدمہ نہ چلا سکے تو اس سے ظاہر ہوگا کہ دال میں کالا ہے انہیں بی بی سی کیخلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے سندھ میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ موجود ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجھے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی کارروائیوں بارے علم نہیں تھا اب کراچی میں آپریشن جاری ہے مجھے امید ہے کہ آپریشن منطقی انجام تک پہنچ جائے گا ملک کے مجموعی صورتحال بے قابو ہے تمام سیاسی جماعتیں مل جل کر کام کرکے بحرانوں سے نکال سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں نہیں آنا چاہیے تھا میں نے خان صاحب کو مشورہ دیا تھا کہ اسمبلی میں نہ آئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مشرف نے مصلحت سے کام لیا مشرف دور یں کچھ مصلحتوں کی وجہ سے بروقت فیصلے نہ کئے گئے لال مسجد آپریشن کو مخالفت کچھ مصلحتوں کی وجہ سے نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جنری کیانی نے خود ملازمت میں توسیع کرنے کی اپیل کررہے ہیں فوج کی نیب اور سوچ بالکل درست ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جنگلہ بس پر اربوں روپے ضائع کئے گئے یہ رقم ہسپتالوں پر خرچ کرلیتے تو بہت سے نادرا لوگوں کو علاج کی سہولیات مل جاتی ۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اسی سال بنے گا توانائی بحران کا حل کالا باغ ڈیم ہی ہے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے سوال پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد فوج کررہی ہے حکومت نہیں