سندھ پولیس کے ساتھ مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو نذرو ناریجو 3ساتھی سمیت ماراگیا، 2اہلکار شہید

ہفتہ 11 جولائی 2015 11:34

سندھ پولیس کے ساتھ مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو نذرو ناریجو 3ساتھی سمیت ..

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) شکارپور کی تحصیل گڑیاسین کے قریب گاوٴں دلاور معرفانی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ڈاکووں میں مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو نذرو ناریجو 3ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل گڑیاسین کے قریب گاوں دلاور معرفانی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ڈاکووں میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں بدنام ڈاکو نذرو ناریجو3 ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکو پر 200 سے زائد قتل، اغوا برائے تاوان، رہزنی، لوٹ مار سمیت مقدمات درج تھے اور اس کے زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔مقابلے میں 2 پولیس اہلکار مجیب چاچر اور حاجی چاچر بھی شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار مقابلے میں زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا ہے جس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :