پہلا ون ڈے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 13:31

پہلا ون ڈے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا

دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء)سری لنکا کے خلاف پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے ایک روزہ میچ میں ورلڈ کپ کے بعد عرفان احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میں پاکستانی سکواڈ میں کپتان اظہر علی ،نائب کپتان سرفراز احمد ،احمد شہزاد ،محمد حفیظ ، بابر اعظم ، شعیب ملک ،محمد رضوان ،انور علی ،یاسر شاہ ،راحت علی اور محمد عرفان شامل تھے۔