پشاور : صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کا احتساب کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 جولائی 2015 13:48

پشاور : صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کا احتساب کمیشن کے خلاف عدالت جانے ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015ء) : کرپشن کے الزام میں گرفتار صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی نے احتساب کمیشن کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

ضیا اللہ آفریدی کے وکیل معظم بٹ کا کہنا ہے کہ ضیا اللہ کو مافیا پر ہاتھ ڈالنے پر گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن کی آئینی حیثیت مشکوک ہے اور ادارہ نامکمل ہے. جبکہ دوسری جانب ضیا اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پارٹی سے اب بھی مخلص ہوں. یاد رہے کہ آج صبح ہی ضیا اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن نے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا.

متعلقہ عنوان :