سعودی جیلوں میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار قیدیوں کی تعداد میں اضافہ

ہفتہ 11 جولائی 2015 13:56

سعودی جیلوں میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار قیدیوں کی تعداد میں اضافہ

ریاض ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کی جیلوں میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق شام میں داعش اور النصرہ فرنٹ کے ساتھ لڑائی میں شمولیت کیلئے جانے والے سعودی شہریوں کی تعداد 2300 کے قریب تھی۔ نومبر 2013ء میں شام کا سفر کرنے والے گرفتار سعودی شہریوں کی تعداد 2279 تھی جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 5501 ریکارڈ کی گئی تھی۔ دہشتگردی کے الزام میں اس وقت سعودی جیلوں میں 4209 قیدی موجود ہیں ان میں سے بیشتر ایسے قیدی ہیں جنہیں القاعدہ اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ لڑائی میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔