بورے والا، شوہر نے الٹرا ساوٴنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پربیوی کو آگ لگا دی

نومولود جاں بحق متاثرہ خاتون کا 90فیصدحصہ جھلس گیا,ملزم گرفتار

ہفتہ 11 جولائی 2015 14:02

بورے والا، شوہر نے الٹرا ساوٴنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پربیوی کو آگ لگا ..

بورے والہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) بوریوالہ کے نواحی علاقے میں سفاک شوہر نے الٹرا ساوٴنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث اس کے ہاں پیدا ہونے والی نومولود جاں بحق ہو گئی جبکہ خاتون کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوریوالہ کے نواحی چک 187 ای بی کا پرویز احمد حاملہ بیوی ثمینہ کو ڈاکٹرکے پاس لے کرگیا جہاں اس نے الٹرا ساوٴنڈ کرکے بیٹی کا بتایا گھرواپس آکر پرویز نے بیوی ثمینہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اس دوران اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جو چند سانس لے کر دم توڑ گئی۔

بعد ازاں پرویز ثمینہ کو لے کراسپتال گیا اوربتایا کہ اسے چولہے سے آگ لگی ہے تاہم ثمینہ نے وہاں موجود والدہ کو بتایا کہ پرویز نے بھائی اوربھابی سے مل کر آگ لگائی ہے خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر گگو منڈی اسپتال سے سول اسپتال بورے والہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا ہے پولیس نے ملزم پرویز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔