ہاں میں سلمان خان کی دیوانی ہوں‘ میرا راجپوت

ہفتہ 11 جولائی 2015 15:15

ہاں میں سلمان خان کی دیوانی ہوں‘ میرا راجپوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے والد نے جب اپنے بیٹے کا رشتہ اپنے دوست کی بیٹی میرا کے لئے مانگا تو اسے بخوشی قبول کر لیا گیا۔ شاہد کپور کا شاید یہ خیال ہو گا کہ ان کی بیوی میرا راجپوت ان کی پرستار بھی ہو گی لیکن وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ میراں ان کی نہیں، سلمان خان کی دیوانی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد کپور نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی سے پہلے ہی میرا انہیں بتا چکی تھیں کہ ان کی بجائے وہ سلمان خان کی فلمیں شوق سے دیکھتی ہیں، انہوں نے مذاق کے طور پر کہا کہ جب تک سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان فلم انڈسٹری میں موجود ہیں، میری دال گلنے والی نہیں۔

واضح رہے کہ میرا اور شاہد کپور کی شادی رواں ہفتے ہی ہوئی ہے جب کہ اب دونوں کی شادی کے سلسلے میں گرینڈ پارٹی 12 جولائی کو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور نے اس تقریب میں سلمان خان کو بھی شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔