فلم بہوبلی کیوں دیکھی جائے؟

ہفتہ 11 جولائی 2015 15:15

فلم بہوبلی کیوں دیکھی جائے؟

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) ایس ایس راجمولی کی فلم بہوبلی آج سے بھارتی سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔ بھارتی سینما تاریخ کی تاحال مہنگی ترین اس فلم کو دیکھنے کیلئے شائقین سینما گھروں کے سامنے امڈے پڑ رہے ہیں۔ آئندہ کئی ہفتوں کیلئے ایڈوانس بکنگز مکمل ہوچکی ہیں جس سے بھارتیوں کے جوش و خروش کا آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ نے یہ فلم تاحال دیکھنے یانہ دیکھنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تو ہم آپ کو پانچ وجوہات بتاتے ہیں جن کی وجہ سے اڑھائی سو کروڑ روپے کی مالیت سے بننے والی یہ فلم آپ کو لازمی دیکھنی چاہئے۔اس فلم کی کہانی اگرچہ تصوراتی ہے تاہم یہ مہابھارت سے متاثر ہوکے تیار کی گئی ہے ، یوں اسے دیکھ کے تاریخ کی ایک جھلک دیکھنے کو مل سکتی ہے۔اس فلم کو حقیقت سے قریب تر بنانے کیلئے راجمولی نے اس کے ایک ایک سین پر بے حد محنت کی ہے۔ حقیقت سے قریب تر سیٹس لگانے کے سبب فلم دیکھنے والا خود کو اسی دور میں کا حصہ سمجھنے لگتا ہے۔