خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 16:57

خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ہزارہ ڈویڑن،ڈی آئی خان اور بنوں میں مزیدشدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، ورسک کے مقام پر پانی کا بہاوٴ اکیاون ہزار چھ سو سترکیوسک ہے۔نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ چورانے ہزار تین سو ہے کلپانڑی نالے میں چوکی رسالپور کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاوٴ بائیس ہزار چھ سو سینتالیں ہے۔ انڈس ریور میں اٹک خیبر آباد کے مقام پر پانی کا بہاوٴ سترہ لاکھ آٹھ سو پانچ کیوسک ہے۔ دریائے پنچ گورہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاوٴ پندرہ ہزار چار سو تینتالیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیس نظر ڈی جی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی طرف مون سون کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہو ئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :