محمد حفیظ نے اپنی یاد گار پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اظہر علی

ہفتہ 11 جولائی 2015 18:44

محمد حفیظ نے اپنی یاد گار پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا ..

دمبولا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء ) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، محمد حفیظ نے اپنی یاد گار پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ ہفتہ کو پہلے ایک روزہ میچ کے اختتام کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ محمد حفیظ نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے کہا کہ پوری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ ٹیم باقی میچوں میں بھی اسی کارکردگی کو جاری رکھے گی ۔ اظہر علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ہم سیریز کے ہر میچ کو اہمیت دے رہے ہیں امید ہے کہ ٹیم سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ چیمپنز ٹرافی میں بھی کوالیفائی کرلے گی ۔ دوسری جانب سری لنکن قائد انجیلو میتھیوز نے کہا کہ اہم مواقع پر وکٹیں حاصل نہ کر نا شکست کا سبب بنا،گرین شر ٹس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ جیت کے حقدار تھے ،انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں شادارر کار کر دگی کا مظاہرہ کیا۔میتھیوز نے کہا کہ اگلے میچوں میں اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کر یں گئے۔

متعلقہ عنوان :