عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 11 جولائی 2015 22:06

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیفائنل میں پہنچ گئے۔ سال کے سب سے بڑے ٹینس ایونٹ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سیمی فائنل میچز کھیلے گئے جہاں دونوں ہی میچز یکطرفہ ثابت ہوئے۔پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن نوواک جوکووچ اور فرانس کے رچرڈ گیسکوائے مدمقابل آئے جہاں جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گیسکوائے کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرفائنل میں جگہ بنائی۔

جوکووچ کو گیسکوئٹ کے خلاف پہلے سیٹ کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن دفاعی چیمپیئن نے ٹائی بریکر پر 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔اگلے دونوں سیٹ میں گیسکوئٹ کے پاس جوکووچ کے شاندار کھیل کھیل کا کوئی جواب نہ تھا اور دونوں ہی سیٹ میں سربین کھلاڑی نے 6-4 اور 6-4 سے فتح سمیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

17 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن اور عالمی نمبر دو سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں فیڈرر شاندارفارم میں دکھائی دیے۔دوگھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں فیڈرر نے 7-5، 7-5 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے ومبلڈن کا دسواں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ا۔ `

متعلقہ عنوان :