فلم ”بہوبلی “نے ریلیز کے پہلے ہی دن 50 کروڑ کمالیے
پیر 13 جولائی 2015 11:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم قرار دی جانے والی فلم ’بہوبلی‘ نے اطلاعات کے مطابق ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔اس طرح یہ فلم بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ایس ایس راجامولی کی دو حصوں پر مشتمل فلم کو ملک بھر خصوصاً جنوبی بھارت سے زبردست رسپانس ملا ہے۔
بھارتی فلموں کے باکس آفس پر نظر رکھنے والے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کے کلیکشن کے بارے میں معلومات دیں۔انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’بہوبلی نے تاریخ رقم کر دی۔ تمام ورڑنز میں پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ توڑا.۔بھارت میں 50 کروڑ۔ حیرت انگیز اور بے مثال۔’بہوبلی‘ دیکھنے والے شائقین کا بھی اس کے بارے میں ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے-تین برس میں مکمل ہونے والی یہ فلم پر ڈھائی ارب روپے لاگت آئی ہے اور اسے چار زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.