اسلام آباد : نیب نے 150 میگا اسکینڈلز کی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں‌ جمع کروا دی، سماعت 15 جولائی کو ہو گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 11:27

اسلام آباد : نیب نے 150 میگا اسکینڈلز کی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں‌ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : سپریم کورٹ میں نیب نے 150 میگا اسکینڈلز کی ترمیم شدہ رپورٹ جمع کروادی ہے. نیب کی ترمیم شدہ رپورٹ میں شکایات اور تصدیق کنندگان سے متعلق دو کالمز کا اضافہ کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف شکایت 2000 میں درج کی گئی تھے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق شکایت کے اندراج کی تاریخ موجود نہیں ہے. نیب رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم کے خلاف براہ راست تحقیقات کی اجازت دی جائے تاہم نیب رپورٹ پر سماعت 15 جولائی کو ہو گی. واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے نیب کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی تھی.