کرینہ کی فلم کے گانے ”میرا نام مارے“ کی پذیرائی

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیون نے بھی اس گانے میں کرینہ کی تعریف کردی

پیر 13 جولائی 2015 11:34

کرینہ کی فلم کے گانے ”میرا نام مارے“ کی پذیرائی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) کرینہ کپور کی عنقریب آنے والی فلم” برادرز “کے گانے ’میرا نام مارے‘کا نہ صرف شائقین سے پذیرائی مل رہی ہے بلکہ انڈسٹری کے اندر بھی سراہا جارہاہے۔اور اب تو بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیون نے بھی اس گانے میں کرینہ کی تعریف کردی ہے۔

(جاری ہے)

سنی لیون نے برادرز کے پروڈیوسر کرن جوہر کے ایک ٹویٹ کہ جواب میں لکھا کہ ”کرینہ خوبصورت لگ رہی ہیں“۔سنی کی تعریف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرن جوہر نے انہیں جواب میں شکریہ کہتے ہویے کہا کہ وہ ان کے جذبات کرینہ تک پہنچائے گے، اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ گانے کی ریلیز پر سنی لیون انہیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔