شاہ رخ خان کی نئی فلم” فین“ کاٹیزر آتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا

پیر 13 جولائی 2015 11:34

شاہ رخ خان کی نئی فلم” فین“ کاٹیزر آتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء ) شاہ رخ خان کی نئی فلم” فین“ کاٹیزر آتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا ، صرف 2 دنوں میں 23 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ۔

(جاری ہے)

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی ہر فلم کا انتظار شائقین بے صبری سے کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے ان کی نئی فلم فین کے ٹیزر ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے ۔ اب تک اس ٹریلر کو صرف 2 دنوں میں 23 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ اس کے مقابلے میں سلمان خان کی فلم سلطان کا ٹیزر ٹریلر صرف 12 لاکھ مرتبہ ہی دیکھا گیا ۔