عمرہ کی ادائیگی کے دوران خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی

پیر 13 جولائی 2015 11:53

عمرہ کی ادائیگی کے دوران خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی

مکۃ المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی2015ء)کتنے ہی ایسے مسلمان ہیں جو عمر بھر خانہ کعبہ کی زیارت کو ترستے ہیں لیکن آپ اس بچے کی خوش بختی پر رشک کریں گے جس کی آنکھ ہی مسجدالحرام میں کھلی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار ’’سبق‘‘ کے مطابق انڈونیشیا کی ایک خاتون جو عمرے پر مکۃ المکرمہ میں موجودتھی کہ وہاں اس نے مسجدالحرام میں بیٹے کو جنم دے دیا۔ انڈونیشیئن خاتون مسجدالحرام میں عبادت میں مشغول تھی کہ اس دوران دردِ زہ میں مبتلا ہو گئی، سعودی حکومت کی طرف سے مسجدالحرام میں متعین کی گئی خواتین میڈیکل ٹیم کی ڈاکٹروں نے اس خاتون کو زچگی کے عمل میں مدد دی۔ میڈیکل ٹیم کی ایک ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ یہ ایک آسان کیس تھا، بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔