پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ءء ‘ اجے اسپورٹس نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 13 جولائی 2015 12:17

پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ءء ‘ اجے اسپورٹس نے فائنل کیلئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء ) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کراچی کے زیر اہتمام کے جی اے گراؤنڈ نمائش چورنگی پر جاری پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ءء کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اجے اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم چاند اسپورٹس کو سڈن ڈیتھ پر 9-8سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا دوران کھیل دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے لیکن غلط نشانہ بازی کے باعث گیند گول پوسٹ میں داخل نہ ہوسکی تاہم سڈن ڈیتھ پر اجے اسپورٹس نے یہ مقابلے جیت کر فائنل میں اپنی جگہ کنفرم کرلی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی پاک گجرات فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹری وجے کمارچوہان تھے جن کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر سابقہ ممبر ڈسٹرکٹ ایسٹ منو سوامی ،سور داس،خیام ڈیورڈ،کامران بروہی ،جگدیش،جگدیش نتھو لال اور ٹورنامنٹ آرگنائزر انیش شام جی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس میچ میں ریفری کے فرائض محمد رضوان ،نصرالدین پپواور کریم حاتم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر انیش اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔