پاک سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 13 جولائی 2015 12:28

پاک سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بروزبدھ پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دمبولا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 19 جولائی ، چوتھا ون ڈے 22 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور چوتھا ون ڈے آرپریما داسا سٹیڈیم، کولمبو جبکہ پانچواں ون ڈے مہندا راجاپاکشے سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-1 سے جیت چکی ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :