اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ ، فائنل عید کے بعد کھیلا جائیگا، سید شرافت حسین بخاری

پیر 13 جولائی 2015 12:30

اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ ، فائنل عید کے بعد کھیلا جائیگا، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل عید کے بعد ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ جی ایٹ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید شرافت حسین بخاری کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اکبر کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر بارش کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا اور اب عید کے بعد کھیلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 24 ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیا۔ سیمی فائنل مقابلوں میں اکبر کلب نے پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو 4-3 پنلٹی ککس سے اور بولان کلب نے مہران کلب کو 2-1 گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔