آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز راونڈ ، افغانستان ،ہالینڈ کامیاب

پیر 13 جولائی 2015 13:38

آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز راونڈ ، افغانستان ،ہالینڈ کامیاب

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز کے گروپ بی میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 37 رنز سے مات دے دی، نیدرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 7 وکٹ سے ٹھکانے لگا دیا۔امریکی امیدوں پر آئرلینڈ نے 46 رنز سے پانی پھیرا۔ پاپوا نیوگنی نے جرسی کو 24 رنز سے قابو کیا۔ اومان نے کینیڈا کے 7 وکٹ سے ہوش اڑادیے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 210 رنز رنز بنائے، محمد شہزاد نے 36 بالز پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔ جواب میں اسکاٹش ٹیم 4 بالز قبل 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی، مومسین نے 44 رنز بنائے۔ محمد نبی اور حامد حسن نے تین تین وکٹیں لیں۔ دوسرے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹ پر 119 رنز بنا پائی، نیدرلینڈز نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

بین کوپر 50 رنز پر ناقابل شکست رہے۔تیسرے میچ میں آئرلینڈ نے 6 وکٹ پر 146 رنز بنائے، اینڈی بالبرائن 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں امریکا کی ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کیوسک، تھامپسن اور جان مونی نے دودو وکٹیں لیں۔چوتھے میچ میں پاپوا نیوگنی نے 9 وکٹ پر 145 رنز بنائے، جواب میں جرسی کی ٹیم 121 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پانچویں میچ میں کینیڈا نے 3 وکٹ پر 133 رنز بنائے، نتیش کمار 53 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں اومان کی ٹیم نے 11.2اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف پالیا۔ ذیشان مقصود نے ناقابل شکست 86 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :