ماڈل ہوں، سیاست دانوں سے کوئی تعلق‘ جیل کی زندگی پر کوئی کتاب نہیں لکھ رہی، میرے متعلق باتیں بنانا بند کی جائیں

کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

پیر 13 جولائی 2015 13:43

ماڈل ہوں، سیاست دانوں سے کوئی تعلق‘ جیل کی زندگی پر کوئی کتاب نہیں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے کہا ہے کہ ماڈل ہوں، سیاست یا سیاست دانوں سے کوئی تعلق‘ جیل میں قید کی زندگی پر کوئی کتاب نہیں لکھ رہی، میرے متعلق باتیں بنانا بند کی جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے بینکنگ کورٹ میں سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام روزے رکھ رہی ہوں۔ جیل انتظامیہ نے مجھے قیدیوں کو افطاری کرانے کی اجازت نہیں دی ورنہ میری خواہش تھی کہ قیدیوں کی افطاری کے لئے انتظامات کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ہوں سیاستدانوں سے میرا تعلق جوڑا جارہا ہے جو کہ جھوٹ ہے اس حوالے سے افواہیں اڑانا بند کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :