کویتی حکام نے لکھ پتی بھکاری کو گرفتار کرلیا

پیر 13 جولائی 2015 14:56

کویتی حکام نے لکھ پتی بھکاری کو گرفتار کرلیا

کویت سٹی ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) کویت کے حکام نے ایک ایسے بھکاری کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بینک اکاؤنٹ میں پانچ لاکھ کویت دینار کی رقم موجود تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد کے قریب ایک بھکاری کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا۔ مذکورہ بھکاری مسجد سے نکلنے والے نمازیوں سے التجا کررہا تھا کہ اسے فوری مدد کی ضرورت ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے شک پڑنے پر اسے گرفتار کرلیا تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ بھکاری کے اکاؤنٹ میں پانچ لاکھ کویتی دینارکی رقم موجود ہے۔