عدالتی احکامات کے باوجود مسلسل عدالت سے غیر حاضر رہنے پرسابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکے ڈرائیور جاویدالرحمان کواشتہاری قرار دے دیاگیا

پیر 13 جولائی 2015 15:07

عدالتی احکامات کے باوجود مسلسل عدالت سے غیر حاضر رہنے پرسابق وزیراعظم ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) عدالتی احکامات کے باوجود مسلسل عدالت سے غیر حاضر رہنے پرسابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکے ڈرائیور جاویدالرحمان کواشتہاری قرار دے دیاگیا جب کہ امریکی صحافی مارک سیگل کاویڈیوبیان ریکارڈ کرنے سے متعلق اگلے ہفتے آگاہ کیاجائے گا۔پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فاضل جج ایوب مارتھ کے روبروبے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جہاں پروکلاء ،ملزمان اورسابق ایس پی اوسعود عزیز ،سابق ایس پی خرم شہزاد پیش ہوئے۔فاضل جج کوسابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکے ڈرائیور جاویدالرحمان کی عدم حاضری بارے آگاہ کیاگیا،جس پرفاضل جج نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے ڈرائیور جاویدالرحمان کواشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس حکام کوانھیں فوری گرفتارکرکے عدالت کے روبروپیش کرنے کی ہدایت کی ،جب کہ اس موقع پرفاضل جج کوآگاہ کیاگیاکہ امریکن صحافی مارک سیگل کاویڈیوبیان ریکارڈ کرنے سے متعلق معلومات آئندہ ہفتے بتائی جائیں گی،جس کے ساتھ ہی کیس کی کارروائی پندرہ جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :