آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 18:17

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران آرمی چیف کو آرمی کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر لاہور گیریژن میں آرمی افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے ۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر کیے جانے والے آپریشنز میں بہتری آئی ہےجبکہ آپریشن ضرب عضب سے شہری علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔