پیزا کرائمز۔ ایک نیا اور انوکھا ٹوئیٹر اکاؤنٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 13 جولائی 2015 19:56

پیزا کرائمز۔ ایک نیا اور انوکھا ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اوہایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جولائی۔2015ء)کچھ لوگوں کو پیزا کا اتنا جنون ہے کہ پیزا کی ذرا سی بے حرمتی برداشت نہیں کرتے۔ ایسے ہی ایک سرپھرے نے ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ بنایا ہے۔ اس اکاؤنٹ کا نام پیزا کرائمز (Pizza Crimes)ہے۔اس اکاؤنٹ کا مقصد دنیا بھر میں بے دردی سے ضائع ہوجانے والے پیزا کا ریکارڈ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اس اکاؤنٹ کے چلانے والے ساری دنیا کے لوگوں سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں۔
پیزا کرائمز کو کارل سپائتھ نے بنایا ہےجو خود بھی پیزا کا دیوانہ ہے۔سنسناٹی، اوہایو سے تعلق رکھنے والے کارل کا کہناہےکہ پیزا کرائمز کے بارے میں لوگ تیزی سے جان رہے ہیں۔ شکایات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پیزا کرائمز کے بائیو میں لکھا ہے کہ ہرروز ہی پیزا کرائم ہوتے ہیں، میں انہیں کاغذی شکل دوں گا اور یہ ایسا ہی ہوگا جیسے کارل نے صلیبی جنگیں شروع کر دی ہیں۔کارل نے کہا کہ پیزا کی محبت میں وہ اتنا تو کر ہی سکتا ہے۔