الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، وہ ایک بزدل شخص ہیں: وزیر دفاع

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 20:47

الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، وہ ایک بزدل ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، وہ ایک بزدل شخص ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سیکورٹی اداروں کیخلاف کی گئی تقریر پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے دہشت گردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دیں، سیکورٹی ادارو ں نے کراچی کے حالات کو بہتر کیا ہے، سیکورٹی ادارے پاکستان کے محسن ہیں اور الطاف حسین پاکستان کے محسنوں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کر رہے ہیں۔

الطاف حسین نے بھارت کے چکر لگائے لیکن پاکستان نہین آئے۔ اگر الطاف حسین اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آئیں۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اردو سپیکنگ اور ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کا احترام ہے لیکن ذاتی مفادات کیلئے الطاف حسین کا لہجہ بدلتا ہے۔ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، وہ ایک بزدل شخص ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے۔اب الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کیخلاف عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔اب ہم الطاف حسین کو گھر پہنچانا چاہتے ہیں، ہمارے بھی ہاتھ لندن تک پہنچ سکتے ہیں۔