برطانیہ کا تعلیم مکمل کرنے والے غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
پیر 13 جولائی 2015 21:07
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) برطانوی وزیرِداخلہ تھریسا میری کے نئے احکامات کے بعد ملازمت کرنے والے غیرملکی طالب علموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے اور ان پرزوردیا جارہا ہے کہ وہ اپنی تعلیم ختم کرنے کے بعد فوری طور پر اپنے وطن لوٹ جائیں اور اگر ضروری ہو تو وہاں جاکربرطانیہ میں دوبارہ ملازمت کی درخواست دیں۔
(جاری ہے)
وزارتِ داخلہ کے مطابق ان قوانین کا اطلاق یورپی یونین سے باہر کے طالب علموں پر ہوگا تاکہ کالجوں کو برطانیہ میں ملازمت کے لیے بطور ’’ویزہ کے چور دروازے‘‘ کے استعمال سے روکا جاسکے بلکہ اب طالب علم دورانِ تعلیم ملازمت بھی نہیں کرسکیں گے جن میں پاکستانی طالب علم بھی شامل ہیں۔
برطانوی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ جون سے اب تک ایسے ایک لاکھ 21 پزار طالب علم برطانیہ آئے لیکن ان میں سے صرف 51 ہزار ہی واپس گئے اور باقی 70 ہزار برطانیہ میں ہی ہیں جب کہ سال 2020 تک برطانیہ آنے والے طالب علموں کی تعداد 6 فیصد تک بڑھ جائے گی۔وزارتِ داخلہ کے مطابق برطانیہ کے کئی کالج ایشیا، افریقہ اور دیگر غیریورپی ممالک کے طالب علموں کو ملازمت اور جعلی داخلے دلانے تک میں ملوث ہیں، اسی لیے 870 کے قریب کالجوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.