سکھر ، بلدیہ ملازمین کا پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 13 جولائی 2015 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) سکھر میں بلدیہ ملازمین نے چار سے پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈی سی آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ، ڈی سی آفس میں پولیس اہلکار کے ناروا روئے پر ملازمین بپھر گئے ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سکھر میں فاقہ کشی سے تنگ بلدیہ ملازمین چار سے پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر بپھر گئے ،ڈی سی آفس میں دھاوا بول کر گملے اور دیگر اشیاء توڑ دی ، اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ چار سے پانچ ماہ گزر چکے ہیں مگر اس وقت تک تنخواہوں کی ادئیگی نہیں کی گئی ہے اور اس سے بڑا ظم اور ذیادتی کیا ہوگی کہ عید میں تین چار دن رہ گئے ہیں مگر روا ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے فاقوں پر تو پہلے ہی تھے مگر اب تو عید پر اپنے بچوں کو کپڑے اور جوتے تک لے کر دینے سے محروم ہیں ، بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، اب مشتعل نا ہوں تو کیا کریں ، بلدیہ یونین رہنماوں کے ڈی سی سے مذاکرات جاری ہیں۔