سکھر،رمضان کے آخری ایام میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، گھریلوں اور کاروباری زندگی شدید متاثر

پیر 13 جولائی 2015 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے مقدس ماہ آخری ایام میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ برقرار ، گھریلوں اور کاروباری زندگی شدید متاثر ، شہری گرمی سے نڈھال ہو گئے ،درزیوں نے لوڈشیڈنگ کا بہانا بنا کر شہریوں سے سلائی کے دوگنے دام وصول کرنا شروع کر دیئے ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹسلیتے ہوئے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں رمضان المبارک کے آخری ایام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ تاحال برقرار ہے جس کے نتیجے میں شہر سکھر کی کاروباری و گھریلوں سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہیں ملک کے گرم شہروں میں شمار ہونے والا سندھ کا تیسرا بڑاشہر سکھر اور اس کے گردونواح آٹھ سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے 42 سے 45 ڈگری کی شدید گرمی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے اور رہی سہی کسر سپیکو انتظامیہ نے پوری کر رکھی ہے شدید گرمی اور آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب نے شہریوں اور تاجروں کو شدید پریشانی و ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں اور تاجروں کے احتجاجوں کے باوجود سپیکو انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے جبکہ دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درزیوں نے بھی شہریوں سے سلائی کی مد میں دوگنے دام وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں تاجروں سمیت شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور شہریوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :