خیرپور ، مردہ گوشت فروخت کرنیوالے 3افراد گرفتار

پیر 13 جولائی 2015 22:49

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ءی)خیرپور پولیس کی کارروائی ،مرد ہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والے 3افراد گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروپ محلہ ڈبر کے ایک مکان میں مردہ بھینس ذبح کررہا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3قصابوں بشیر احمد،مشتاق احمد اور الطاف کو مردہ بھینس ذبح کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔