ایران پر عائد عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا، ایران کا 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخی ایٹمی معاہدہ ہو گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 جولائی 2015 11:37

ایران پر عائد عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا، ایران کا 6 عالمی طاقتوں ..

ویانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جولائی 2015 ء ) : ایران پر عائد تمام عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا. غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین ایٹمی پروگرام کے تنازع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے. جس کی تصدیق ایران حکام نے بھی کر دی ہے. ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین ایک تاریخی ایٹمی معاہدہ طے پایا ہے، ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ معاہدے سے متعلق ہماری سخت محنت اور کوشش رنگ لے آئی تاہم معاہدے کی مزید تفصیلات طے کی جا رہی ہیں.

معاہدے کے تحت ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔

ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ ہماری سخت محنت کام آگئی اور ایران کا عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ آج ہی ایک مرتبہ پھر ملاقات کریں گے جس کے بعد پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں معاہدے کا باقاعدہ اعلان ایران کے وریز خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا مغیرینی مشترکہ بیان پڑھ کر سنائیں گے۔واضح رہے کہ عالمی طاقتیں گزشتہ 12 برسوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں، جس کی وجہ سے ایران پر کئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد ہیں۔

متعلقہ عنوان :